مندرجات کا رخ کریں

صفحۂ اول

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ویکیپیڈیا میں خوش آمدید

منتخب مضمون

دسمبر 1947 میں کھیلی گئی پہلی بھارت اور آسٹریلوی میچ جس میں کیوی بالر بل جوہنسٹن بلے باز ہیمو اندھیکری کے خلاف اپیل کرتے ہوئے۔

ایل بی ڈبلیو لفظی ترجمہ وکٹ کے آگے ٹانگ) یہ اصطلاح کرکٹ کے کھیل میں استعمال کی جاتی ہے جس کی وجہ سے بلے باز کو آوٹ کیا جا سکتا ہے۔ یہ اس صورت میں ممکن ہے جب فیلڈنگ سائڈ کی جانب سے اس گیند پر اپیل کی جائے جو بلے باز کو نا لگنے کی صورت میں وکٹ کو لگ سکتی تھی(سوائے وہ گیند جو ہاتھوں کو چھوئے) پھر امپائر کا فیصلہ کئی چیزوں پر انحصار کرتا ہے جیسے گیند کہاں لگا ہے، آیا گیند وکٹ کی سیدھ میں تھی یا نہیں اور آیا بلے باز گیند کو مارنے کی کوشش کر رہا تھا۔ لیگ بیفور وکٹ کی قانون کرکٹ میں 1774ء میں سامنے آئی جس کی وجہ بلے باز کا پیڈ (pads) کے ذریعے گیند کو وکٹوں سے لگنے سے بچانا تھا۔ کئی سالوں تک اس میں ترامیم اور بحث ہوتی رہی کہ گیند کوکہاں گرنا چاہیے نیز بلے باز کے خود بچانے کے ارادوں کو کیسے روکا جائے۔ 1839ء میں اسی قانون کی ایک قسم تقریباً 100 سال تک لاگو رہی۔ لیکن انیسویں صدی کے بعد بلے باز پیڈ پلے (ٹانگوں سے کھیلنا) میں ماہر ہو گئے اس طرح وہ خود کو آوٹ ہونے سے بچانے لگے۔ ان ناکام تجربوں کے بعد 1935ء میں اس قانون میں اضافہ کیا گیا جس کی رو سے اگر بال آف سٹمپ (off stump) سے باہر گر کر بھی بلے باز کے پیڈ کو لگتی ہے تو تب بھی وہ آوٹ تصور ہوگا۔ ناقدین کے نزدیک یہ فیصلہ کھیل کو غیر پرکشش بنا گیا تھا کیونکہ اس سے لیگ سپنر بالنگ کو خمیازہ بھگتنا پڑتا تھا۔ بہت سے مباحثوں اور تجربوں کے بعد اس قانون میں 1972ء میں دوبارہ رد و بدل کی گئی۔ اس طریقے میں پیڈ پلے کی گنجائش کو کم کرنے کی کوشش کی گئی اور بعض حالات میں اگر گیند کو بلے سے مارنے کوشش نا کرے تو اسے آوٹ قرار دیا جاتا۔ 1990ء میں ٹی وی اور بال ٹریکنگ ٹیکنالوجی کے عام ہونے کے بعد ایل بی ڈبلیو کے چانسس بھی بڑھ گئے۔ اس کے باوجود آج بھی اس کے استعمالات متنازع فیہ ہیں۔

خبروں میں

نگوگی وا تھیونگو
نگوگی وا تھیونگو

کیا آپ جانتے ہیں؟

اینجل آبشار
اینجل آبشار

 • …کہ دنیا کی بلند ترین آبشار جنوب مغربی وینزویلا میں واقع اینجل آبشار (تصویر میں) ہے جس کی بلندی 979 میٹر (3212 فٹ) ہے؟
 • …کہ ایران کے نجف شہر میں واقع وادی السلام قبرستان دنیا کا سب سے بڑا قبرستان ہے جس میں تقریباً ساٹھ لاکھ قبریں ہیں؟
 • … کہ سورت الفتح کی آخری آیت میں عربی حروف تہجی کے تمام حروف شامل ہیں؟
 • …کہ اقوام متحدہ اپنے دفتری کام چھ زبانوں میں کرتا ہے؟
 • …کہ پولو کی ابتدا اٹھارویں صدی میں انگریزوں نے بنگال میں رکھی؟


ویکیپیڈیا ایک تحریک

کاغذی کے بجائے برقی کتاب، جہاں جگہ کی کوئی قید نہیں ہوتی!

آج کا لفظ

6
عموماً کہا جاتا ہے: ہم وہاں سے بے نیل و مرام آئے
لیکن درست جملہ یوں ہوگا: ہم وہاں سے بے نیل مرام آئے
اس لیے کہ: نیل یعنی پانا، حاصل کرنا اور مرام یعنی مقصد، نیل مرام کا مطلب ہوتا ہے حصول مقصد۔
لہذا ان دونوں لفظوں کے درمیان و کا استعمال درست نہیں۔


کیا آپ بھی لکھنا چاہتے ہیں؟

اردو ویکیپیڈیا پر اس وقت 226,023 مضامین موجود ہیں، اگر آپ بھی کسی موضوع پر مضمون لکھنا چاہتے ہیں تو پہلے اس صفحۂ تلاش پر جا کر عنوان لکھیے اور تلاش کرنے کی کوشش کریں، ممکن ہے آپ کا مطلوبہ مضمون پہلے سے موجود ہو۔ اگر مضمون موجود نہ ہو تو ذیل کے خانہ میں وہ عنوان درج کریں اور نیا مضمون تحریر کریں۔


منتخب فہرست

بھارت کی ریاستوں اور یونین علاقوں کی فہرست بلحاظ آبادی
بھارت کی ریاستوں اور یونین علاقوں کی فہرست بلحاظ آبادی

بھارت میں کل 28 ریاستیں اور 8 یونین علاقے ہیں۔ 2011ء تک بھارت کی کل آبادی 1.2 ارب ہے اور بلحاظ آبادی یہ چین کے بعد دوسرا بڑا ملک ہے۔ بھارت کے پاس ت ممالک عالمی رقبہ کا کل 2.4% حصہ ہے اور یہاں عالمی آبادی کا کل 17.5% حصہ مقیم ہے۔ سندھ و گنگ کا میدان کا میدان دنیا کے زرخیز ترین میدانی علاقوں میں سے ایک ہے اور اسی لیے اسے دنیا کے آباد ترین خطوں میں سے ایک شمار کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ مشرقی ساحلی میدان اور مغربی ساحلی میدان بشمول سطح مرتفع دکن بھی بھارت کے زرخیز علاقوں میں سے ایک ہے۔ مغربی راجستھان میں صحرائے تھار دنیا کے آباد ترین صحراؤں میں سے ایک ہے۔ شمال اور شمال مشرقی بھارت میں واقع سلسلہ کوہ ہمالیہ زرخیز وادیوں اور سرد ریگستان پر مشتمل ہے۔ ان علاقوں میں طبعی رکاوٹوں کے سبب آبادی نسبتا کم ہے۔

تاریخ

ویکیپیڈیا کا حصہ بنیں!

ویکیپیڈیا ایک آزاد اور کثیر لسانی دائرۃ المعارف ہے جس میں ہم سب مل جل کر لکھتے ہیں اور مل جل کر اس کو سنوارتے ہیں۔ ویکیپیڈیا کا آغاز جنوری سنہ 2001ء میں ہوا، جبکہ اردو ویکیپیڈیا کا اجرا جنوری سنہ 2004ء میں عمل میں آیا۔ اس وقت اردو ویکیپیڈیا میں 226,023 مضامین موجود ہیں۔

ہمارے ساتھ سماجی روابط کی ویب سائٹس پر شامل ہوں: اور

ویکیپیڈیا صحت ومعتبریت کی کوئی ضمانت فراہم نہیں کرتا۔
ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن ویکیپیڈیا پر موجود مواد کی صحت کا ذمہ دار نہیں ہے۔ ہر ترمیم کنندہ خود اپنی ترمیم کا ذمہ دار ہے۔
ہم سے رابطہ کریں مدد کی ضرورت ہے؟ ہم سے رابطہ کریں!